اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قلات کے جنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوارسردار زادہ میر سعیدخان لانگو نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے اور انہیں درخواست کی ہے کہ نو فروری کو قلات کے ضمنی انتخاب کو مقررہ تاریخ کو ہی کروایا جائے، مخالفین کے منفی رویہ اور سازشوں سے پہلے بھی علاقہ عوام کی اصل نمائندگی سے محروم تھا اور اب بھی سازش کی جارہی ہے کہ کسی نہ کسی بہانے سے نو فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرایاجاسکے،سردار زادہ میر سعیدخان لانگو کا مزید کہنا تھا کہ وہ 08 فروری 2024 کے الیکشن میں 2300 دوٹ کی اکثریت سے فاتح رہے تھے سات پولنگ اسٹیشن میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ضلع قلات کی انتظامیہ آر او اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے کی جارہی ہے، حالانکہ یہ دو مرتبہ پہلے بھی یہ ضمنی انتخابات ملتوی کرواچکے ہیں،ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس تاریخ کو بھی متنازہ کی جارہی ہے۔ گزگ یونین کونسل کو 80 کلومیٹر دور جو ہان کے مقام پر شفٹ کیا گیا اور اس کے علاوہ 45 کلومیٹر کے فاصلے کو ہک ایونین کونسل کے تمام فولڈ نگ کو تحصیل منگو پر شفٹ کیا گیا اور اس کے علاوہ 55 کلومیٹر کے فاصلے نیمرغ یونین کونسل کو بھی مکمل شفٹ کیا گیا۔ قلات کے قریب چھاتی کے مقام پر اور پارود کے پولنگ اسٹیشن کو رودین جو میں شفٹ کیا گیا جو کہ 25 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔ تخت ریگ واش کو 25 کلومیٹر سے شفت کیا گیا تھا، اب سوال یہ بنتا ہے کہ سات پولنگ جوان اور گنگ کو منگو چرسٹی اور کلا بک سٹی میں شفٹ کیوں نہیں کیا گیا۔ جو کہ پیپلز پارٹی بی این پی مینگل،اور جمیعت النظریاتی اورنیشنل پارٹی سمیت تمام پارٹیوں نے پریس کا نفرنسں بھی کی اور صوبائی حکومت ضلع انتظامیہ ایکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی کہ ہمارے 7 پولنگ کو گزرگ اور جوان شفٹ کیا جائے اورضمنی انتخاب کا انعقاد اپنی مقررہ تاریخ پر ہی کیا جائے۔
قلات کا ضمنی انتخاب کو مقررہ تاریخ کو ہی کروایا جائے،سردار زادہ میر سعید خان لانگو

