پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ، مرکزی رہنما پھلین بلوچ، سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام، ضلعی صدر حاجی صالح محمد نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کارپوریشن چتکان اور سوردو خدا بادان کے مختلف پولنگ اسٹیشن پر برسر اقتدار جماعت اور ضلعی انتظامیہ ڈی آر اوآراوز نے ملکر ریگنگ کیا اور ٹپہ لگاکر بی این پی عوامی کے امیدواروں کو جتوایا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری صدیق بلوچ۔ تحصیل صدر تاج نعیم۔ گوہرام شریف۔ چیئرمین شعیب جان۔ چیئرمین عبدالمالک۔ حاجی محمد ایوب دہوار۔ عدنان سعید گچکی اور دیگر پارٹی رہنماء موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن چتکان سوردو کے وارڑ نمبر 25 سوردو 1 میں دوپہر کے بعد بلاوجہ فائرنگ کراکے ووٹرز میں خوف وہراس پیدا کیا اور پولنگ اسٹیشن کا مین گیٹ بند کرکے ٹپہ مارنا شروع کر دیا۔ اور یہ سارا کچھ افسران کی موجودگی بلکہ ان کے نگرانی میں کیا گیا۔ اور اس دوران چار سے پانچ سو جعلی ووٹ ڈالا گیا۔ جب ہماری جماعت نے مزحمت کی کوشش کی تو ان کو زبردستی باہر نکال کر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے خود ٹپہ مار کر سرکاری جماعت کے امیدوار کو کامیاب کرایا۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کے وارڑ نمبر 9۔وارڑ نمبر 11۔اور وارڑ نمبر 26 سوردو میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ کر بی این پی عوامی کے امیدواروں کو کامیاب کرایا۔ لہزا ان تمام وارڑز کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔اور الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کے جس پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کی گئی ہے یا ان کے نتائج کو تبدیل کردیا گیا ہے ان کے خلاف عدالت اور الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلدیاتی انتخابات حکومتی جماعت کے خلاف ایک ریفرنڈم تھا عوام نے سرکاری جماعت کو مسترد کردیا ہے انہوں نے اپنی شکست دیکھ کر سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کا بیدریغ استعمال کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور دونوں اسسٹنٹ کمشنر ز کی ملی بھگت سے 20 ہزار اسٹیکرز ای ٹیک گھر گھر پہنچا کر ووٹ خریدا جوکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن فوری نوٹس لیں۔ ایسا لگ رہاتھا کی ڈپٹی کمشنر ڈی ار او۔اور آراوز بی این پی عوامی کے یونٹ سیکریٹری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجگور کے بیشتر پولنگ سٹیشنوں پر پریذائڈنگ افیسر سے لیکر تمام پولنگ اسٹاف برسر اقتدار پارٹی کے لوگوں کو تعینات کیاگیا اور ان کے ذریعے سے ریگنگ کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ برسر اقتدار جماعت نے ضلعی انتظامیہ سے ملکر نیشنل پارٹی کے عوامی مینڈیٹ کو چرایا اور عوام کے حق رائے دہی پر شبخون مارا۔ میر رحمت صالح بلوچ نے مزید کہا کہ پنجگور کے مخدوش صورتحال۔مایوسی اور خوف کے باوجود ہم نے عوام کو انتخابی میدان میں آنے کیلئے قائل کیا اور تمام جماعتوں نے حصہ لیا عوام بھی پولنگ کے دن باہر نکلے لیکن برسر اقتدار جماعت اور انتظامیہ نے الیکشن کے تمام ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی۔ انہوں نے کہاکہ جس دن آرمی چیف پنجگور کے دورے پر آئے تھے اور انہوں نے اعلان کیا تھا کے پنجگور کے زمینداروں کو سولر سسٹم فراہم کریں گے بی این پی عوامی نے اس اعلان کا فائدہ اٹھاکر اپنے انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے درخواستیں وصول کیا کہ ووٹ کے بدلے سولر ملیں گے۔ انہوں کہا کہ بی این پی عوامی اپنی شکست دیکھ کر اب حواس باختہ ہوچکے ہیں 29 مئی کے بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی جیت ان کیلئے عوام کی طرف سے بڑا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کے کل 20 یونین کونسلز میں اب تک کے نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی نے 12 یونین کونسلز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں بھی مقابلہ کرکے جیتیں گے۔
بی این پی عوامی اپنی شکست دیکھ کراب حواس باختہ ہوچکے ہیں،میررحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میررحمت صالح بلوچ
