کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائمقام ڈپٹی کمشنر لورالائی سمیت دیگرحادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل رند، کچلاک بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں چار نوجوانوں کی شہادت، خضدار میں ہاکی آفیشلز کی ٹریفک حادثے میں شہادت، گوادر میں پہاڑی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں اور صوبوں میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس، حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

ٹیگز:
اسمبلی
