کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع لسبیلہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ دو بچیوں سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ لیویز حکام کے مطابق جمعرات کو لسبیلہ کے علاقے وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 سالہ مہرین، 10 سالہ ماریہ بتول، 20 سالہ روہابہ، 27 سالہ انس گل علی، 32 سالہ شریفہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ لیویز نے لاشوں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے خواتین کا تعلق کوئٹہ کے ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی میں کینسر میں مبتلا اپنے بہن کی عیادت کے لئے جارہی تھیں۔ انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں کوئٹہ روانہ کردیں۔
وندر،ٹریفک حادثے میں 5 بہنیں جاں بحق

ٹیگز:
وندر
