کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غیر سرکاری تنظیم جی آئی زیڈ و نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سوپران (SOPRAN) پراجیکٹ کے تحت بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ نوعمر لڑکیوں کی غذائیت کیلئے سماجی تحفظ کے معاون پروگرام(SOPRAN) کے تحت منعقدہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد فوڈ فورٹیفیکیشن کی اہمیت اور صوبائی سطح پر فوڈ فورٹیفیکیشن کے لائحہ عمل سے متعلق اتھارٹی اور محکمہ خوراک کے آفیسران کو آگاہی دینا اور انہیں کوالٹی ایشورنس و کوالٹی کنٹرول کے نظام کی استعداد بڑھانے اور آٹے سمیت خوردنی اشیاء میں غذائی اجزاء کی مقدار کی جانچ بارے تربیت دینا تھا۔تربیتی ورکشاپ میں صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے حاجی نور محمد دمڑ ، سیکرٹری خوراک مظفر ذیشان لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے عتیق اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام الناس کو محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں نیوٹریشن انٹرنیشنل و دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون کو سراہتی ہے ، انہوں نے کھیت سے پلیٹ تک فوڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے عوام کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جہاں صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے خوراک کی حفاظت و غذائیت بنیادی اہمیت کی حامل ہو ۔ صوبائی وزیر خوراک نے پاکستان بھر میں لوگوں کی غذائی ضروریات کو بہتر بنانے میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور سوپران پراجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹ انتہائی قابل ستائش ہے ۔ انہوں تکنیکی معاونت کی فراہمی پر نیوٹریشن انٹرنیشنل ، کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ فورٹیفیکیشن صحتِ عامہ کو بہتر بنانے کے لئے ایک آسان اور محفوظ طریقہ کار ہے جس کی بدولت قوت مدافعت اور متعدد بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں تربیتی ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر پروفیسر یاسر درانی اور صوبائی پروگرام مینیجر (این ائی) سید خلیل آغا نے شرکاء کو فوڈفورٹیفیکیشن کی اہمیت اور مختلف اشیاء میں اس کی مقدار چیک کرنے کے طریقہ کار بارے تفصیلاً آگاہی دی۔ بعدازاں ورکشاپ کے اختتام پر صوبائی وزیر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیے۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام الناس کو محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،حاجی نور محمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نور محمد دمڑ
