مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) سراوان پریس کلب مستونگ کے انتخابات مکمل، فیض اللہ درانی صدر، فیصل باقی علیزئی جنرل سیکریٹری جبکہ عبدالحکیم شاہوانی بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہو گئے۔۔تفصیلات کے مطابق ساراوان پریس کلب مستونگ کے تمام ممبران کی باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے ساراوان پریس کلب مستونگ کے لیے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی تقریب کے مہمان خاص میونسپل کمیٹی کے چیرمین و سینئر صحافی ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی تھے اس موقع پر صحافیوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے والے ثالثین کا کردار ادا کرنے والے ساراوان پریس کلب کے سابق صدر و نشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری سجاد دہوار، ضلعی لیبر سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی، سابق صدر ساراوان پریس کلب ملک سلام بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری میر احمد بلوچ، حاجی افتخار آبیزئی، سینئر صحافی حسنین شاہوانی، ظہور بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے نومنتخب کابینہ میں فیض اللہ درانی صدر، فیصل باقی علیزئی جنرل سیکریٹری،عبدالحکیم شاہوانی چیرمین, اللہ بخش شاہوانی سئینر نائب صدر، ملک عابد دہوار جونئیر نائب صدر، ملک لیاقت بلوچ ڈپٹی جنرل سکریٹری،، شبیر خان خلجی وائس چیرمین، حاجی حبیب بنگلزئی فنانس سکریٹری، زیشان خان سارنگزئی پریس سکریٹری، لک نادر خان علیزئی جوائنٹ سیکریٹری اور نادر مری آفس سکریٹری ہونگیدریں اثناء اس موقع پرمہمان خاص چیرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیااس موقع پر تقریب سے ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی، سجاد دہوار، میر احمد بلوچ، حاجی نذیر بگٹی، ملک سلام بلوچ، حسنین شاہوانی اور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کے صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، مستونگ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ نامساعد حالات،دیگر در پیش مسائل و مشکلات اور چیلنجز کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت پرنٹ، الیکٹرونک، سوشل میڈیا پر علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ غیر جانبدرانہ طرز صحافت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور رضاکارانہ خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل بھی جاری رکھے گے، انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سراوان پریس کلب کے دروازے تھام پولیٹیکل پارٹیز، طلبا تنظیموں سمت معاشرے کی غریب و مظلوم عوام اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے مسائل اْجاگر کرنے کے لئیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔۔۔تقریب کے آخرمیں مقررین نے سراوان پریس کلب مستونگ کے شہید صحافی نثار آحمد لہڑی کو انکی صحافتی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور شہید کے سوگوار خاندان کو انصاف کی فراہم کرنے کے مطالبہ کر تے ہوئے شہید صحافی نثار ااحمد لہڑی کی روح کے ایصال ثواب اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
ساروان پریس کلب مستونگ کے انتخابات مکمل،فیض اللہ درانی صدر،باقی علیزئی جنرل سیکرٹری منتخب

ٹیگز:
ساروان پریس کلب مستونگ
