کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تھانہ شہید محمود الرحمن سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دکاندار سے پینتیس ہزار روپے چھین لیے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والے دکاندار کی شناخت 25 یا 26 سالہ کلیم اللہ ولد محمد بخش قوم کرد سکنہ کلی بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے جو واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔واقعے کے فوری بعد زخمی کو طبی امداد اور علاج معالجہ کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ تھانہ شہید محمود الرحمن سریاب کی پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
سریاب روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار زخمی، ملزمان فرار

ٹیگز:
سریاب
