کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ یکم دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل سیکورٹی خدشات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا تھا جس کے بعد اب ری پولنگ یکم دسمبر 2024کو ہوگی۔ واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی بی 36سے بی اے پی کے میر ضیاء اللہ لانگو کی کامیابی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سردار زادہ میر سعید لانگو کی درخواست پر 7پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ یکم دسمبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن

ٹیگز:
الیکشن کمیشن
