کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ منصوبے کے اجراء پر کام شروع کردیا گیا ہے اس منصوبے سے ہر شخص کو نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات مہیا ہونگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ شروع کرنے جارہی ہے جو کہ ہر شخص کے لئے ہوگا منصوبے کے تحت بلوچستان کے ہر فرد کو نجی اور سرکاری سطح پر صحت مراکز میں علاج معالجے کی سہولیات ملیں گی انہوں نے کہا کہ منصوبے کے انتظامی ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لئے بھر تیوں کا عمل شروع کردیا گیا،ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ وفاق اور صوبوں کو پنش بل کی صورت میں مستقبل میں سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کر نا پڑیگا
بلوچستان ہیلتھ کارڈ منصوبے کے اجراء پر کام شروع کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

ٹیگز:
بلوچستان
