کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلا س ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن بلو چستان اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ بی بی عصمت ملک میمو ریل ہسپتال خدا بادان پنجگور کو تاحال فعال نہ کر نے پر سے متعلق توجہ دلا ؤ نوٹس پیش کریں گے۔اجلاس میں وزیر خزانہ میر شعیب نو شیرانی آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت آڈٹ رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں پار لیمانی سیکر ٹری محمد زرین مگسی صوبے میں تعلیم کی زبوں حالی سے متعلق قرار داد پیش کریں گے،اجلاس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ فشریز سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلا س ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے طلب

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
