کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر پریس کلب کے سامنے نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمدنواز کو جاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے فرار ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر کھڑے پولیس اہلکار پر بھی فائرنگ کی پولیس اہلکار نے بھی ملزم پر جوابی فائرنگ کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ،پریس کلب کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
