قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ این 25 پر سنگداس کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خونی شاہراہ این 25 پر ایک پروبکس گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار حاجی علی اکبر نیچاری سکنہ خیل قلات شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ مزید کارروائی متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہے۔
خونی شاہراہ این 25 پر ٹریفک حادثہ،حاجی علی اکبر نیچاری جاں بحق

ٹیگز:
خونی شاہراہ
