کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں 2029تک کا مینڈیٹ دیا ہے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، حلقہ پی بی 45کے عوام کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی انکی خدمت کرسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ پر حکم امتناعی آنے کے بعد میڈیاسے بات چیت اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سریاب کے غریب عوام نے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ہمیں 8فروری کو منتخب کر کے اسمبلی بھیجا تھاایک ماہ قبل الیکشن ٹربیونل نے میرے خلاف فیصلہ دیا تھا جس پر ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور آج سپریم کورٹ سے ریلیف ملا ہے یہ فیصلہ عوام کے حق میں ہے جس سے حلقے کے عوام خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے بحال کردیا ہے حلقے کے عوام کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ان کی خدمت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کوئٹہ اور بلوچستان کے عوام نے مینڈیٹ دیکر 2029تک منتخب کیا ہے ہم 2029تک عوام کی خدمت کریں گے اس کے بعد الیکشن کا میدان سجے گا اور مقابلہ کریں گے۔
ہم 2029 تک عوام کی خدمت کریں گے،حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
