پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں ماہ جون 2024 سے لیکر 5 اکتوبر 2024 تک 29 افراد قتل، متعدد افراد زخمی اور پانچ ڈکیتی کی وارداتیں ہو ئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کشت وخون کا سلسلہ جاری ہے جون 2024 سے لیکر 5 اکتوبر 2024 تک نامعلوم افراد کے ہاتھوں 29 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے شہر میں پانچ ڈکتیاں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ذرائع کے مطابق پنجگور میں قتل کے واقعات سے شہری حلقوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے۔
پنجگور، ماہ جون سے لیکر 5 اکتوبر 2024 تک 29 افراد قتل

ٹیگز:
پنجگور
