کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے میر رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے اور جوان سال بھائی ولید بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صوبے کی موجودہ سیاسی، سماجی اور علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ وہ اس دکھ اور کرب کا مکمل ادراک رکھتے ہیں جو اپنے عزیز اور جوان سال بھائی کی جدائی سے وابستہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں میر رحمت صالح بلوچ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید ولید صالح بلوچ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر سردار علی محمد جتک، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ، خان محمد زہری، میر علی دوست زہری، رسول بخش کھوسو، میر عبدالغفار زہری، مولوی عبدالخالق زہری، شہک زہری سمیت دیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی میر رحمت صالح بلوچ سے بھائی کی شہادت پرتعزیت

ٹیگز:
امیر حمزہ
