بارکھان(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شہر بارکھان میں حکومتی رضاکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ حکومتی رضاکار شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اچڑی کے مقام پر پیش آیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے رکھنی اسپتال لایا گیا لیکن پانچوں کی تشویش ناک حالت کے باعث انہیں لورالائی اور ڈی جی خان ریفر کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات مسلح افراد نے اچڑی کے مقام پر ایک موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا تھا، موبائل ٹاور کو فائرنگ کے بعد نذر آتش کرکے تباہ کردیا گیا تھا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس، دیگر سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ تاحال جاری ہے۔

