کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پیر کو مستونگ میں لکپاس کے مقا م پر تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ لیویز نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔
مستونگ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،دو افراد زخمی

ٹیگز:
مستونگ
