کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس کو ون ونڈو آپریشن کردیا ہے جو کرپشن سے پاک ہے،تمام قانونی دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں جس سے گورننس میں بہتری آئیگی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے یہ معاملہ 2017 سے زیر التواء تھا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلحے کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی مختلف دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن شروع کرینگے لوکل اور ڈومیسائل کے حوالے سے بہت سے شکا یات آرہی تھی جس کی وجہ سے لوکل سرٹیفکیٹ کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال کے لئے اسلحہ لائسنس کا اجراء کیاجارہا ہے پرانے لائسنس کو 1 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرائیں اگر نہیں کیا گیا تو 1 ماہ کے بعد منسوخ تصور کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلو چستان نے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے پر وزیر داخلہ بلو چستان، ڈپٹی کمشنر، نادرا حکام کو شاباشی دی۔ انہوں نے کہاکہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کریگی،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 4 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں جن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔
اسلحہ لائسنس کو ون ونڈو آپریشن کردیا ہے جو کرپشن سے پاک ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
