تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوراوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو تربت کے علاقے آپسر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص پرویز ولد نیک بخت کوقتل کردیااورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تربت کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوراوں کی فائرنگ سے ایک شخص کو قتل

ٹیگز:
تربت
