کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کوئی بلوچ عوام کو گوادرجانے سے نہیں روک سکتا ہے ڈاکٹر ماہ رنگ میرے بیٹی ہے ہم ان کے ساتھ ہے حکومت کو جو کرنا ہے کرے صوبائی حکومت آپنی ناکامی چھپانے کیلئے غلط اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن اس بار بلوچ قوم آپنے بیٹی کو اکیلے نہیں چھوڑے گے اسلام آباد نے ہماری بیٹی ڈاکٹر ماہ رنگ کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا وہ آپ سے کچھ نہیں مانگ رہی ہے صرف آپنے بھائیوں کو مانگ رہی ہے خدا راہ اس کو بازیاب کرے لیکن اس کی سنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں بی این پی کے ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت میں کیا سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت خوف زدہ ہیں بلوچ راجی مچی بیٹی ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ پورا بلوچستان کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی کیریئر میں اور دنیا میں پہلی بار دیکھ نے کو مل رہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حکومت نے خود پہیہ جام ہڑتال کردی ہے جو ایک راجی مچی کو روکنے کے لیئے کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ بلوچستان میں سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں اس سنگین مسلے کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے بلوچستان حکومت مسلے کو سیاسی مزاکرات کے بجائے طاقت سے حل کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے جس کے نتائج انتہائی افسوس ناک ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فام 47 اور فام 45 کی کٹ پتلی حکومت کے قیام کے عمل نے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے حالیہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو سبوتاژ کرتے ہوئے من پسند افراد کو کامیاب کیا گیا ملکی تاریخ کے بد ترین انتخابات کا انعقاد کرکے ملک کو سیاسی اور معاشی دلدل میں دھکیل دیا گیا انہوں نے کہا کہ گوادر احتجاج کے سامنے رکاوٹیں ڈال کر حالات کو مزید خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے حکومت کی طرف سے عوام کو اپنے جمہوری و سیاسی احتجاج کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اس وقت کنٹینر لگا کر تمام قومی شاہراں کو بند کیا جا رہا ہے جو ایک انتہائی افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے گوادر کا زمینی راستہ مکمل بند کر دیا گیا ہے مستونگ کا قلات قلات کا خضدار سے زمینی رابطہ مکمل بند کر دیا گیا اور کنٹینر لگا کر روڈ مکمل بندہ ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ گوادر راج مچی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں جنہیں روک دیا گیا ہے جن میں وکلا سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اج اس صوبے میں وکلا حضرات کو بھی کوئٹہ سے باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا علی احمد کردہ ایڈوکیٹ اور محراب خان گچکی کو بھی روک دیا گیا جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے اج یہ نوبت یہ اگئی ہے کہ وکلا حضرات بھی بلوچستان میں سفر نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف بلوچ آباد والے علاقوں میں سرچ آپریشن چادر اور چار دواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے انسانی حقوق کی پامالی اور بر گنا لوگوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور بلوچستان حکومت کے اس عمل سے یہ ہوتا ہے کہ کہ آج بھی بلوچستان کت۔معاملات وہی غیر جمہوری قوتیں چلا رہی ہے جو بھکلاہٹ کا شکار ہے ادر رات کے اندھرے میں گرفتاریاں کر رہی ہے ان گرفتاریوں کے حلاف ہم سیاسی و جہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہے انہوں نے کیا کے صوبائی حکومت بکلاہٹ کا شکار ہو کر گرفتاریاں کر رہی ہے۔
بلوچ عوام کو کوئی گوادر جانے سے نہیں روک سکتا،سردار اختر جان مینگل

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
