کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے متعلق افواہیں ہیں،سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دانستہ طور پر خرابی کی جانب دھکیلا جاررہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہقانون سے کوئی مبرا نہیں، امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،گوادر میں مظاہرے کے درپردہ عزائم واضح ہیں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق تاہم قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بلوچ یکجہتی کونسل کو بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی دعوت دے چکے بلوچستان کی خواتین اراکین اسمبلی نے مزاکرات کی دعوت دی ہیوزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں پالیسی بیان دیا بلوچستان حکومت پرامن احتجاج کاحق تسلیم کرتی ہے تاہم بی وائی سی جگہ کے انتخاب کا انتظامیہ کا حق تسلیم کرے احتجاج کے لئے مقام کا تعین مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ایک بار پھر بی وائی سی کو حکومت مذاکرات کی دعوت دیتی ہے بی وائی سی صرف اپنا حق تسلیم کروانا چاہتی ہے اور انتظامیہ کا حق تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
