کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر الحاج ولی محمد نورزئی نے سینیٹر شکور خان غبیزئی سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران موجودہ ملکی و صوبائی سیاسی حالات، عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شراکت داری اور تعاون وقت کی ضرورت ہے۔الحاج ولی محمد نورزئی نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں سیاسی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ سینیٹر شکور خان غبیزئی نے بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ عوامی نمائندے مشترکہ حکمتِ عملی کے ساتھ صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔
سوشل ویلفیئر میں اصلاحات اور عوامی خدمت اولین ترجیح ہے، ولی محمد نورزئی

ٹیگز:
ولی محمد
