پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق پنجگور کے علا قے گرمکان کراس پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سنجر نا می شخص جاں بحق جبکہ عبدالوارث نا می شخص زخمی ہو گیا،جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر بس کو تحویل میں لینے کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی۔
پنجگور،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ٹیگز:
پنجگور
