کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر بلوچستان کے تقریباً 28 ہزار بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گی،55 ارب روپے کے اس منصوبے کا 70 فیصد وفاق جبکہ 30 فیصد بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو دو رہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان کابینہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے مابین زرعی ٹیوب ویلز کی سولرزیشن معاہدے پر دستخط کی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزراء، گورنر و وزیر اعلی بلوچستان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،وزیر ِ اعظم نے وزیر اعلی بلوچستان کو زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کے منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور قابل کاشت رقبے میں اضافہ ہوگازرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسانوں کو پورا دن پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی وفاقی حکومت ہر سال بجلی کے بِلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سبسڈی کی مد میں 70سے 80 ارب روپے مہیا کرتی رہی مگر پھر بھی کسانوں کو صرف 2 سے 6 گھنٹے بجلی میسر ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن سے یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کر رہے ہیں دنیا بھر میں شمسی توانائی سے کم لاگت ماحول دوست بجلی بنائی جا رہی ہے ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں وفاق بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کام کریگاچین میں سرکاری وظائف پر زرعی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجے جانے والے طلباء میں بلوچستان کے 10 فیصد زائد طلباء کا کوٹہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین میں ہواوے کے تحت تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں تربیت میں بھی بلوچستان کے طلباء کیلئے 10 فیصد اضافی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے بلوچستان کے نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہوں گے تو وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے بلوچستان کے مسائل کا حل مل بیٹھ کر کرینگے صوبائی حکومت کو تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتا ہوں بلوچستان محرومیوں کو دور کرکے اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے بلوچستان کیلئے وفاقی حکومت نے دانش سکولوں کے قیام کے لئے حالیہ بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ دانش سکولوں کو صوبے کی ڈویژنل سطح تک وسعت دی جائے تاکہ اس سے پورے صوبے کے طلباء مستفید ہوں امید ہے کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں پوری صوبائی کابینہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرینگے بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور یہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔
وفاق بلوچستان سےمل کرصوبےکے 28ہزارٹیوب ویلزکوسولر پر منتقل کرے گا،وزیراعظم

ٹیگز:
وزیراعظم
