کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات، ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک اور صوبہ کی مجموعی صورتحال، صوبے میں ٹیوب ویلز کی سولرائزشن پر منتقلی کا پروگرام اور پارٹی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے وفاق اور صوبہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے پر اتفاق کیا گیا، گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم پاکستان کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کی ملاقات،ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
وزیراعظم
