کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں کھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں،صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں منعقد ہ کراٹے اسٹار ایوارڈ سرمنی 2024کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اس موقع پرشیخ یاسر مندوخیل، صلاح الدین خان کبزئی، صابر خان مندوخیل، وقاص خان مندوخیل، شوکت گجر، وسیم بھائی،اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے یوتھ ونگ کوئٹہ سٹی کے صدر عرفان بیگ بھی موجود تھے۔رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیکر سماجی برائیوں اورمنشیات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جب کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں اورنوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔
بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،زرک خان مندوخیل

ٹیگز:
زرک خان مندوخیل
