کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جب تک ہم بلوچستان کے لئے ایک نظر سے نہیں سوچیں گے تب تک بلو چستان ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا امن وامن کی صورتحال بہتر بنا نے کے لئے ایک پیج پر آنا ہوگا،اس کیلے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی فلور پر یاوزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن وامان کی صورتحال بگاڑنے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں اگر ہم نے اس ناسور سے نجات حاصل کرنا ہے تو دہشتگردوں کے خلاف ہمیں ایک پیج پر ہونا ہوگا، میرضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کو بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے بجٹ میں تمام محکوم یکسوئی کے ساتھ بجٹ دیا ہے۔
امن وامان کی صورتحال بہتر بنا نے کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا،میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
