کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور سیکرٹری خزانہ بابر خان بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور زمینداروں کے مابین زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن سے رابطہ بھی کیا اور بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر پیشرفت سے متعلق دریافت کیا جس پر وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ کی مصروفیات کے باعث امور تعطل کا شکار ہوئے ہیں وزیراعلیٰ نے زمینداروں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سولرائزیشن کے معاملات کو جلد نمٹایا جائے گا صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کے لئے دس ارب روپے مختص کردئیے انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے بجلی قلت کی شکایات میں کمی آئے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صارفین باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کریں تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے عوام میں بلوں کی ادائیگی سے متعلق شعوری آگاہی پیدا کرنی ہوگی جس کے لیے ضروری ہے کہ منتخب نمائندے عوام میں شعوری آگاہی کے لئے مہم چلائیں تاکہ صوبے میں توانائی کی کمی جیسے اہم مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کیا جا سکے۔
زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے بجلی قلت کی شکایات میں کمی آئے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
