کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار جناح ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
