گوادر ( ڈیلی گرین گوادر) ادارہ ترقیات گوادر نے کراچی میں منعقدہ تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں شرکت کی۔ اور جی ڈی اے کی جانب سے اسٹال لگایا گیا اوراس موقع پر گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بالخصوص پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور اسٹال وزیٹرز کو گوادر میں بلیو اکانومی میں متوقع PPP/JV کے تحت آپریشنز اور فنناسنگ کے ذرائع سے آگاہ کیاگیا۔ جی ڈی اے نے ایکسپو کے موقع پر گوادر میں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا۔ ایکسپو کے پہلے دن جی ڈی اے کا اسٹال مرکزی توجہ کا حامل رہا اور آنے والے مہمانوں نے سرمایہ کاری کی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ اسٹال وزیٹرز میں ملکی و غیر ملکی مندوبین شامل تھے۔جں کہ جی ڈی اے وفد کی قیادت ٹاؤن پلانر طارق رند کررہے ہیں۔
ادارہ ترقیات گوادر کی کراچی میں منعقدہ تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں شرکت

ٹیگز:
ادارہ ترقیات گوادر
