کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ ملاقات کی. اس موقع پر اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی یونس عزیز زہری بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے اور دیگر اہم امور و معاملات بھی زیر بحث آئے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں غربت اور پسماندگی کے خاتمے اور خاص طور پر نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے. دونوں رہنماؤں نے صوبے کے بہترین مفاد کی خاطر باہمی مشاورت اور مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
گورنربلوچستان سے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
گورنربلوچستان
