کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود،بلوچستان کے عوام کی صحت اور تعلیم سے متعلق منصوبوں سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلی بلوچستان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سندھ کی طرز پر اعلی سطح کے صحت کے مراکز جلد مکمل ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے میر سرفراز بگٹی کی ملاقات،صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
بلاول بھٹو زرداری
