کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کرغزستان میں پھنسے طلبہ کی ہنگامی واپسی کے احکامات جاری کر دیے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہوائی جہاز طلب کر لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق طلبہ کو لانے کے لیے ہوائی جہاز کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی جلد بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے، کرغزستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی حکومت کر رہی ہے۔

