ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ 4افراد جاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈیر ہ بگٹی کے علا قے میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے تبادلے میں غلام مصطفی، عبدالرزاق، سہیل اور گوشل جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ،4افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
