خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں ہو نے والے بم دھماکے کی ایف آئی آر پو لیس کی مدعیت میں درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی پر دھماکہ کیا گیا تھاجس میں مولانا محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی تھانہ خضدار غلا م مصطفی رند کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں نامعلوم دہشت گرد کے خلاف درج کرلیا گیامقد مے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات،324،302 427۔ 34، 7 اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
خضدارمیں ہونے والے بم دھماکے کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج

ٹیگز:
خضدار
