ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بولان میل ٹرین کی زد میں آکر میاں، بیوی دو سالہ بچی جانبحق ایک خاتون زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین کی کچے پھاٹک کے مقام پر موٹر سائیکل زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد میاں اسرار احمد، بیوی یاسمین اور دو سالہ بچی سائمہ بی بی جانبحق ہوگئیں جبکہ مقتول کی والدہ مسمات سسوی شدید زخمی ہوگئی واقعہ کے بعد اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس نے زخمی اور لاشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراما ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی خاتون کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا موٹرسائیکل سائیکل سوار ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا بعد ازاں بولان میل ٹرین کو اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا۔
ڈیرہ مراد جمالی،ٹرین کی زد میں آکر میاں، بیوی دو سالہ بچی سمیت جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
