لاہور(ڈیلی گرین گوادر) کل (بروز منگل) مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ایرانی صدر اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں۔پاکستان پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی جائیں گے جہاں وہ مزار اقبال اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
ایرانی صدر کی آمد پر لاہور میں بھی تعطیل کا اعلان

ٹیگز:
تعطیل
