کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے سینئر بیوروکریٹ اور گریڈ 20 کے افسر نورالحق بلوچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی:جی پی اے:کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی وزارتِ میری ٹائم افیئرز کے تحت ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کابینہ سیکرٹریٹ نے 16 جون 2025 کو جاری کیا۔نورالحق بلوچ اس سے قبل بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ صوبائی سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری صحت جیسے اہم انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ بیوروکریسی میں اپنے طویل اور متحرک کیریئر کے دوران وہ متعدد کلیدی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں، جن میں گورننس، مالیاتی نظم و ضبط اور پالیسی سازی کے میدانوں میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔یہ تقرری وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے کی گئی ہے، اور اسے گوادر پورٹ کے نظم و نسق اور ترقیاتی امور کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومتی و تجزیاتی حلقوں کا ماننا ہے کہ نورالحق بلوچ کی تعیناتی گوادر جیسے اہم قومی منصوبے کے لیے ایک مثبت اور موثر فیصلہ ثابت ہو سکتی ہے۔
نورالحق بلوچ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی تعینات

ٹیگز:
نورالحق بلوچ
