ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گر ین گو ادر)ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے جوری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد حسین ولد عیدو مریٹہ بگٹی جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
