کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے،مساجد اور گھروں میں خصوصی انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کی 900 سے زائد مساجد سمیت بلوچستان بھر میں ہزاروں مرد و خواتین اعتکاف میں بیٹھ گئے۔فرزندان توحید بعد نماز عصر دس روزہ اعتکاف کی نیت میں مختلف مساجد جبکہ خواتین گھروں میں معتکف ہو گئیں، معتکفین شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کریں گے۔ دس روزہ اعتکاف کے دوران خصوصی اذکار و عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے،مساجد اور گھروں میں خصوصی انتظامات

ٹیگز:
اعتکاف
