صوابی: خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو شہید کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا یہ افسوسناک واقعہ صوابی کے قریب انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جج آفتاب آفریدی کے 2 محافظ زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او صوابی کے مطابق متاثرین پشاور سے اسلام اباد جا رہے تھے۔ نامعلوم دہشتگرد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

