کراچی (ڈیلی گر ین گوادر) کراچی کی سٹی کورٹ میں خلع لینے کے لیے آنے والی خاتون پر خاوند نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔کراچی کے ضلع وسطی کی عدالتی حدود میں خاوند نے مبینہ فائرنگ کرکے اہلیہ کو زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی نے کہا کہ عدالت میں دروان سماعت یہ واقعہ پیش آیا تھا، تاہم فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی ہے خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی 18 نمبر میں خلا کے کیس کی سماعت چل رہی تھی اور فائرنگ کا واقعہ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے باہر پیش آیا۔
خاتون کے والد نے نے کہا کہ میری بیٹی کو چیمبر کے اندر گولیاں ماری گئیں، میری بیٹی خلع لینے کے لئے عدالت آئی تھی۔ والد نے کہا کہ چیمبر کے اندر جج کے سامنے صائمہ کو دو گولیاں ماری گئی۔زخمی خاتون کے وکیل عزیز دایو کے مطابق ملزم اسلام آباد میں بیلف ہے جبکہ ملزم کا ایک بھائی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی ہے۔
وکیل نے کہا کہ جج کو ملزم کی تلاشی کے لیے بھی درخواست کی تھی اور جج کو کہا کہ ملزم کی تلاشی لی جائے لیکن نہیں لی گئی۔وکیل عزیز دایو نے کہا کہ ملزم نے 5 ماہ قبل اپنی بیوی پر بدترین تشدد کیا تھا اور اپنی بیوی کے بال بھی کاٹے تھے ایڈووکیٹ عزیز دایو نے کہا کہ زخمی خاتون کے تین بچے ہیں، سب سے چھوٹا بچا 6 ماہ کا ہے اور واقعہ پری ٹرائل کے دوران پیش آیا ہے۔

