کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایسٹر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔وزیراعلی نے ملک بھر میں رہنے والی مسیح برادری کے جذبہ حب الوطنی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیح برادری کی قومی ترقی میں بے مثال شرکت اور خدمات ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے. انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب کو برابر حقوق حاصل ہیں اور اقلیتی برادری کا تحفظ موجودہ حکومت کی اوولین ترجیحات مین شامل ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ اس موقع پر میں کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے سب کو تاکید کرتا ہوں کہ ایس او پیز خصوصاً ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں، جام کمال خان

ٹیگز:
جام کمال خان
