گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر: موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل ہونے سے دیواریں منہدم گوادر اور اس کے قریبی علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے سبب پانی گھروں میں داخل ہوگیا، متعدد گھروں کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔گوادر اور اس کے قریبی علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کا سلسلہ علی الصبح تک جاری رہا۔ندی نالوں میں طغیانی کے بعد گوادر اولڈ سٹی، سربندر اور پشکان میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے بعد مکین گھروں سے باہر نکل آئے، متعدد گھروں کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔گودار شہر میں سڑکوں پر بارش کا جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
گوادر، موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل ہونے سے دیواریں منہدم

ٹیگز:
موسلا دھار بارش
