کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ریاست کو درپیش سنگین مسائل سے نجات اور جمہوری تسلسل کے لئے برداشت،مفاہمت،رواداری، سیاسی مفادات کی قربانی اور مشترکہ ومتفقہ سوچ کا فروغ ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مفادات کو ملکی اور قومی مفادات پر تر جیح دینا جذبہ حب الوطنی کے منافی ہے بے یقینی اور سیاسی عدم استحکام ریاست اور جمہوریت دونوں کے مستقبل کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں آج سیاسی اورمعاشی بے یقینی کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر دیکھا جارہا ہے جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے ایسے تاثر کے تدارک کے لئے جمہوریت کی رعویدار تمام قومی قیادت کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے میثاق بقاء پاکستان ترتیب دیتے ہوئے ایک متفقہ ومشترکہ مستحکم پراعتماد وفاقی حکومت تشکیل دینی چاہیے جس میں پیپلز پارٹی ایم کیوایم سمیت دیگر ہم خیال سیاسی جماعتیں نہ صرف مسلم لیگ کی حمایت کریں بلکہ نیک نیتی سے حکومت کاحصہ بن کر باقاعدہ طور پر تمام حکومتی فیصلے باہمی صلاح ومشورے سے کرتے ہوئے انکے نفع اور نقصان میں برابر کی شراکت داری اور زمہ داری قبول کریں۔اور باہمی اتفاق وتعاون سے ملک کودرپیش مشکلات اورسنگین مسائل کے دلدل سے نجات دلائیں ریاست کی بقا وقومی سلامتی ہی ہماری سیاست کا محور اور عزم ہونا چاہیے۔
آج سیاسی اورمعاشی بے یقینی کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر دیکھا جارہا ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر خان مندوخیل
