کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس بلا نے کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا جبکہ اسمبلی کو تاحال کامیاب ہو نے والے ارکان کا نوٹیفکیشن بھی موصول نہیں ہوا۔ بلو چستان اسمبلی سیکر ٹریٹ ذرائع کے مطابق آئین کے تحت انتخابات کے بعد 21روز میں بلو چستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جا تا ہے جس میں نو منتخب ارکان حلف لیتے ہیں ساتھ ہی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، قائد ایوان کا انتخاب کیا جا تا ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ عام انتخابات کے بعد تاحال بلو چستان اسمبلی کا اجلاس بلا نے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا البتہ 29فروری تک منعقدکیا جا نا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تاحال کامیا ب ہو نے والے ارکان کے نوٹیفکیشن بھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا، کامیاب ہونے والے ارکان کا نوٹیفکیشن بھی موصول نہیں ہوا

ٹیگز:
اسمبلی
