کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے سریا ب روڈ نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے نوجوان کوقتل کر دیا جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس مگسی سٹاپ کے قریب پر پیش آیاجہاں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
کوئٹہ،فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
