کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے شہر کے مختلف سڑکوں اور سرکلر روڈ پارک پلازہ کا اچانک معائنہ کئے اس موقع پر انہوں نے ٹریفک،تجاوزات، صفائی ستھرائی، روشنی اور مرمت کے بہتر کام کیہدایات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے لئے بہتر کاروباری ماڈل اور بہتر خدمات کے لیے سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کا کیس فوری طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو بھیجا جائے گا تاکہ پلازہ کو بہتر طور استفادہ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے لئے مختلف میکنزم کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں لہٰذا پارکنگ پلازہ کو مکمل فعال کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انہوں نے شہر کی مختلف شاہراہوں عبدالستار روڈ، آرچر روڈ اور پرنس روڈ سمیت مرکزی کاروباری علاقوں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے مخلتف تجارتی انجمنوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے مسائل کے حل اور عوام کی سہولت کے لیے ان سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن انہیں نو پارکنگ زون میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ ان روڈز پر کوئی اپنی گاڈی پارک نہ کریں اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کو ٹریفک ٹیم کے ساتھ مل کر تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ اہم ہے لہٰذا اس کے حل کے لیے تمام اسٹک ہولڈرز کا تعاون بہت ضروری ہے۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے دورے کے موقع پر مختلف کمرشل بنکوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے بنک منیجرز سے سیکورٹی کیمروں کی تنصیب اور انہیں مکمل طور پر فعال کرنے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر گاڈیاں کھڑی کرنے کی بجائے پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کے مسائل حل ہوسکے۔
شہر میں ٹریفک کا مسئلہ اہم ہے اس کے حل کے لیے تمام اسٹک ہولڈرز کا تعاون بہت ضروری ہے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن
