کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان نے کوئٹہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود حکومت بلوچستان طارق جاوید مینگل بھی موجود تھے۔ دورے کے موقع پر جیل میں قید مرد و خواتین قیدیوں اور ان کے بچوں میں سمیت کمسن قیدیوں میں کپڑے، کھلونے و دیگر ضروری اشیا ء تقسیم کی جبکہ خواتین قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لئے سلائی مشینیں بھی دی۔ بعد ازاں صوبائی مشیر شانیہ خان نے جیل کا تفصیلی دورہِ کیا، سپرینٹنڈنٹ سینٹرل جیل کوئٹہ اسحاق زہری نے نگران صوبائی مشیر کو جیل کے مختلف حصوں اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر شانیہ خان نے قیدیوں کی اصلاح اور انھیں ہنر مند بنانے کے لئے جیل میں کئے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ نگران صوبائی مشیر برائے سماجی بہبود شانیہ خان اور ڈی جی سماجی بہبود طارق جاوید مینگل نے جیل میں قائم کردہ فٹبال گراؤنڈ کا بھی دورہِ کیا اور سراہتے ہوئے کہا کہ قیدیوں جسمانی سرگرمیوں میں دلچسبی بڑھانے کے لئے اقدام اٹھائے جائے کیونکہ کھیل جسمانی و ذہنی تندرستی کی لئے انتہائی اہم ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان کا کوئٹہ سینٹرل جیل کا دورہ

ٹیگز:
شانیہ خان
