اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے روزگار کا مسئلہ حل کریگی۔پیپلز پارٹی حکومت میں بلوچستان کے بند بارڈرز کھول دئیے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بارڈر پر روزگار سے وابسطہ عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔آصف زرداری کا وژن ہے کہ بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ کو بحال کیا جائے جس سے بلوچستان میں بیروزگاری کم ہوگی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو منشور پیش کیا ہے وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے روزگار کا مسئلہ حل کریگی، عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
عبدالقدوس بزنجو
